• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا سے قابل اعتراض مواد فوری ہٹانے کی پابندی؛ سینیٹر انوشہ رحمان کا پیکا ایکٹ میں اہم ترمیم لانے کا بل ایوان بالا میں جمع

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) سوشل میڈیا میں قابل اعتراض مواد ہٹانے میں حائل مشکلات، پیکا ایکٹ 2025 میں اہم ترمیم لانے کا بل حکومتی سنیٹر انوشہ رحمان کی طرف سے ایوان بالا میں جمع کروا دیا گیا ، جس میں سروس پرووائیڈرز قابل اعتراض مواد فوری ہٹانے یا بلاک کرنے کے پابند ہوں گے ، سینیٹر انوشہ رحمان کی طرف سے سینٹ میں جمع کروائے گئے الیکٹرانک جرائم ترمیمی بل میں سروس فراہم کرنے والی کمپنی کی ذمہ داری سے متعلق دفعہ 38 میں نئی شق 6 تجویز کی گئی ہے ،بل میں تجویز کیا گیا ہے کہ مخصوص مواد ہٹانے یا بلاک نہ کرنے پر دفعہ 38 کے تحت حاصل تحفظ ختم ہو جائے گا ،بل میں سروس پرووائیڈرزکوقابل اعتراض مواد ہر صورت بلاک کرنے کا پابند کرنے کی تجویزہے ، مجوزہ بل میں یہ تجویز بھی ہے کہ پی ٹی اے کا حکم نہ ماننے والے سروس پرووائیڈرز کیخلاف کارروائی ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید