• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024، سندھ پبلک سروس کمیشن نے 109 تحریری امتحانات منعقد کئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) 2024 میں سندھ پبلک سروس کمیشن (SPSC) نے مختلف شعبوں میں مجموعی طور پر 109 تحریری امتحانات منعقد کیے جن میں 381960 امیدواروں نے حصہ لیا۔ ان میں سے 26722 امیدوار اگلے مراحل کے لیے اہل قرار پائے۔ تحریری امتحانات کے بعد SPSC نے 25921 انٹرویوز کیے جن کے نتیجے میں 6077 امیدوار مختلف سرکاری محکموں میں تقرری کے لیے سفارش کیے گئے۔ یہ اعداد و شمار چیئرمین SPSC کی جانب سے وزیراعلی سندھ کو پیش کی گئی سالانہ رپورٹ برائے 2024 میں سامنے آئے۔ رپورٹ کے مطابق کمیشن نے سال بھر میں بھرتی اور انتخابی عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں نمایاں پیش رفت کی۔
اہم خبریں سے مزید