اسلام آباد (نیوزڈیسک ) ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس تاحال سست روی کاشکار ہے اور صارفین کومشکلات کاسامناہے۔دوسری جانب پی ٹی سی ایل گروپ نے کہا ہے کہ متبادل بینڈوڈتھ پرکام جاری ہے۔تفصیلات کےمطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس تاحال سست روی کاشکار ہے اور صارفین کو ڈیٹا اپلوڈ کرنے اورڈاؤنلوڈنگ میں دشواری کاسامناہے ۔ذرائع کے مطابق جدہ، سعودی عرب کے قریب سمندر ی انٹرنیٹ کیبلز پیداہونےھ والی خرابی ابھی تک دورنہیں کی جاسکی ہے ۔پی ٹی سی ایل گروپ نے خربی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متبادل بینڈوڈتھ پرکام جاری ہے،خرابی کے باعث SMW 4 اور IMEWE کی بینڈوڈتھ جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔