• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف سی کا ہیڈ کوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( طاہر خلیل) وفا قی حکومت نے ایف سی کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، دارالحکومت میں موزوں جگہ مختص کی جائیگی ،ایف سی ہیڈ کوارٹر کیلئے زمین کی نشاندہی کی ہدایت،  ماسٹر پلان  طلب کر لیا ، وفا قی زیر داخلہ محسن نقوی نے دارالحکومت مٰیں ایف سی ہیڈ کوارٹر کیلئے زمین کی نشاندہی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ماسٹر پلان بھی طلب کر لیا ہے ۔محسن نقوی نے کہا ہے کہ فیڈرل کانسٹیبلری کو جدید بنیاد پر استوار کرکے ایک منظم اور انتہائی فعال فورس بنانا چاہتے ہیں ، اس کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید