اسلام آباد(جنگ رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے بحریہ ٹاؤن کی رقم کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کرنے سے متعلق دو مقدمات میں بحریہ ٹاؤن کے چیف ایگزیکیٹیو ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ملک کو اشتہاری ملزم قراردینے کی کارروائی شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں ،فاضل عدالت نے گزشتہ روز مقدمات کی سماعت کے دوران مذکورہ بالا حکمنامہ جاری کیا جبکہ عدالت میں پیش ہونے والے دیگر ملزمان کی حد تک مقدمہ نمبر 58 کی سماعت 15 ستمبر اور مقدمہ نمبر 59 کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی ۔