• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے 15 ستمبر کو دوحہ جائیں گے

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب۔اسلامک سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے 15 ستمبر کو دوحہ جائیں گے۔سربراہی اجلاس قطر میں منعقد ہوگا۔ ا جلاس پاکستان کی شراکت سے بلایا گیا ہے۔اجلاس اسرائیلی فضائی حملوں اور فلسطین میں بگڑتی صورتحال کے تناظر میں بلایا گیا ہے۔اسرائیل کی غزہ پر قبضے کی کوششیں اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہوں گی۔اسرائیل کی مغربی کنارے میں توسیع پسندانہ سرگرمیاں بھی زیر غور آئیں گی۔فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا معاملہ بھی اجلاس میں اٹھایا جائے گا۔او آئی سی رکن ممالک کے سربراہان، وزرا اور اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔اجلاس سے قبل 14 ستمبر کو وزرائے خارجہ کی تیاری اجلاس ہوگا۔نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار تیاری اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید