دوحہ(آئی این پی )امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت پر وزیر اعظم شہباز شریف اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر امیر قطر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات میں خطے میں امن اور تنازعات کے حل کیلئے سفارتی راستوں پر گفتگوکی گئی، قطر کی حمایت کرنے پر پاکستانی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں، پاکستان کی قطر سے یکجہتی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔