• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ انتظامیہ نے ہزاروں ملازمین کو غیر قانونی برطرف کیا، امریکی جج

سان فرانسسکو(جنگ نیوز)امریکی جج نے قراردیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ہزاروں ملازمین کو غیر قانونی برطرف کیا،حالات اس قدر بدل چکے ہیں کہ بحالی ممکن نہیں ، کئی افراد نئی ملازمتیں حاصل کر چکے ، انہوں نے 19 وفاقی اداروں کو ریکارڈ درست کرنے ،مستقبل میں برطرفی کے احکامات نہ ماننے کی ہدایت کردی۔سان فرانسسکو کی فیڈرل عدالت کے جج ولیم السپ نے قرار دیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے فروری میں مختلف سرکاری اداروں کو غیر قانونی طور پر ہدایت دی کہ وہ ایک ساتھ ہزاروں ملازمین کو برطرف کریں۔ اس اقدام سے تقریباً 25 ہزار ملازمین متاثر ہوئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید