• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ؛ پاکستانی ڈاکٹر کی مریض کو آپریشن تھیٹر میں چھوڑ کر نرس سے رنگ رلیاں

کراچی(نیوزڈیسک)برطانیہ میں پیش آنے والے ایک حیران کن واقعے میں پاکستانی ڈاکٹر مریض کو آپریشن تھیٹر میں بے ہوش چھوڑ کر نرس کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے دوسرے کمرے میں چلے گئے۔پاکستانی ڈاکٹر کا معاملہ میڈیکل ٹریبونل میں زیر سماعت ہے کہ انھیں دوبارہ برطانیہ میں کام کی اجازت دی جائے،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مریض کی جان خطرے میں ڈالنے پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر 44 سالہ سہیل انجم کیخلاف میڈیکل ٹریبونل میں سماعت جاری ہے۔غفلت اور لاپروائی کا یہ واقعہ 2023 میں گریٹر مانچسٹر کے ایک اسپتال میں پیش آیا تھا جب ایک اور نرس کسی کام سے کمرے میں داخل ہوئی تو ڈاکٹر سہیل کو نرس کیساتھ نازیبا حالت میں دیکھا۔ تاہم یہ واقعہ اب میڈیکل ٹریبونل کے سامنے آیا ہے کیوں کہ ڈاکٹر سہیل انجم ایک بار پھر برطانیہ میں کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔اس واقعے کی بنیاد پر انھیں دوبارہ برطانیہ میں ملازمت فراہم کرنے سے پہلے یہ معاملہ میڈیکل ٹریبونل کے سامنے لایا گیا۔
اہم خبریں سے مزید