• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی حکومت کے بیان سے دنیا بھر میں غلط پیغام جاتا ہے، دفاعی تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سیاسی اور عسکری قیادت کے بنوں دورے سے متعلق جیو پر گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) ۥحارث نواز نے کہاکہ کے پی حکومت کے بیان سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں غلط پیغام جاتا ہے،حکومتی رٹ کو جو بھی چیلنج کرے گا پاکستان اس کے خلاف ہتھیار اٹھائے گا اور امن لے کر آئے گا، بریگیڈیئر (ر) وقار حسن نے کہا کہ 2025 انشا اللہ دہشت گردی کی کمر توڑنے کا سال ثابت ہوگا چاہے فتنہ الہندوستان ہویا خوارج ہوں بڑا چیلنج خوارج کا ہے، دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہاکہ ہماری سیکیورٹی فورسز قربانیاں دے رہی ہے فیلڈ مارشل نے تہیہ کیا ہوا ہے کہ جتنی بھی قربانی دینی پڑی دیں گے اور ملک سے دہشت گردی کو ختم کریں گے ۔ پوری قوم اور خاص طور پر خیبرپختونخوا کی حکومت کو سوچنا پڑے گا جس طرح کے وہ بیانات دیتے ہیں اس سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں غلط پیغام جاتا ہے ضروری ہے۔

اہم خبریں سے مزید