نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی فوجی اہلکاروں نے ضروریات پوری نہ ہونے اور مراعات نہ ملنے پر احتجاج کادائرہ وسیع کرنے کی دھمکی دیدی۔ بہار میںجاری احتجاج کے دوران فوجی اہلکاروں نے بتایا کہ مودی سرکار اور ریاست بہار کے حکمرانوں کو ضروریات سے متعلق درخواستیں دی ہیں تاہم ہماریضروریات پوری کرنے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین آرمی کے اہلکاروں نے ضروریات پوری نہ ہونے اور مراعات نہ ملنے پر ریاست بہار کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔بھارتی شہر پٹنہ میں احتجاج کرتے ہوئے انڈین آرمی کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو احتجاج کا سلسلہ پورے ملک میں پھیلا دیں گے۔