• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک نے 3 روز بعد نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے تین روز بعد نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال کردی، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 67 گھنٹے کے طویل تعطل کے بعد14 ستمبر کی رات 4 بجے کیبل فالٹ کی مرمت مکمل کرکے بجلی کی فراہمی بحال کی ہے، بجلی کی بحالی کے بعد شہر کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کردی گئی بجلی کی طویل بندش کے باعث شہر کو تقریباً 22 کروڑ 28 لاکھ (228 ملین) گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ،ترجمان نے کہا کہ بجلی کا بریک ڈاؤن 11 ستمبر کو صبح 9 بجے پیش آیا تھا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید