• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عہد کریں، ترقی یافتہ مستقبل کیلئے عوام، ادارے اور حکومت مل کر کام کرینگے، شہباز شریف

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کے اہم دن پاکستان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ جمہوری اصولوں اور بنیادی حقوق کے تحفظ اور ترقی یافتہ مستقبل کی تعمیر کے لیے عوام ، ادارے اور حکومت مل کر کام کریں گے۔ جمہوری  نظام حکومت میں 1973 کے آئین کی کلیدی  حیثیت ہے، وزیر اعظم نے ان خیا لات کا اظہار جمہوریت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جمہوری نظام حکومت میں 1973 کے آئین کی کلیدی حیثیت ہے ، جمہوریت کا عالمی دن ہر سال 15 ستمبر کو دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے تحت منایا جاتا ہے۔ یہ دن عالمی سطح پر جمہوریت کی نظام حکومت کے طور پر تنوع اور افادیت پر غور و فکر کا موقع فراہم کرتا ہے۔ جمہوریت بنیادی طور پر لوگوں کی آواز اور لوگوں کی نظام حکومت میں شمولیت کا نام ہے۔ جمہوری اداروں میں پارلیمان کو بنیادی حیثیت حاصل ہے کیونکہ یہ ادارہ عوامی و ملکی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر طرح کی قانون سازی کرنے کا مجاز ہے. آئین پاکستان کے تحت پارلیمنٹ اجتماعی دانش کے مطابق عوامی افادیت کے قوانین پاس کرتی ہے جس پر حکومت عمل درآمد کرتی ہے۔ 1973 کا آئین آرٹیکل 25 کے تحت پاکستان کے ہر شہری کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور انکی قانون کے سامنے برابری کو یقینی بناتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید