• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین دوستی اور ہر موسم کی شراکت داری پھلتی پھولتی رہے گی، صدر مملکت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت نے دوستی کی رفتار کو تیز کردیا ، ہمارے تاریخی تعلقات مزید مضبوط ہونگے اور پروان چڑھتے رہیں گے، پاک چین دوستی اور ہر موسم کی شراکت داری پھلتی پھولتی رہے گی،انہوں نے پیر کو شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے پہلے نیشنل کانگریس میموریل کا دورہ کیا،صدر نے تاریخی شیکومن طرزِ عمارت اور نمائش ہال کا دورہ کیا، انہوں نے اس تاریخی ورثے کے تحفظ کو سراہا ،ادھر صدر سے چائنا افریقا چیمبر آف کامرس کی نائب صدر نے بھی ملاقات کی ،صدر نے نمائش ہال کا دورہ کے موقع پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی یادگار کا دورہ میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے، یہ تاریخی مقام چین کو عالمی طاقت بنانے میں کمیونسٹ پارٹی کا کردار واضح کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی کے وژن کی بدولت چین بڑی عالمی اقتصادی طاقت بن گیا ہے، آئرن برادرز کے طور پر ہماری دوستی ہر شعبے میں ترقی کرتی رہے گی۔
اہم خبریں سے مزید