• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورہ پر روانہ ہوں گے

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض( سعودی عرب) کے دورہ پر روانہ ہوں گے۔غزہ کی صورتحال اور قطر پر اسرائیلی حملے کے تناظر میں دورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔وزیر اعظم کی آج سعودی ولی عہد و وزیر اعظم محمد بن سلمان سے اہم ملاقات ہو گی۔محمد بن سلمان سے ملاقات آج شام کو ریاض میں ہو گی۔ملاقات میں دو طرفہ امور کے علاوہ کثیر الجہتی معاملات۔ علاقائی و عالمی امور اور سیکیورٹی معاملات پر بھی بات چیت ہو گی۔وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کر کے برطانیہ جا ئیں گے۔
اہم خبریں سے مزید