• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاتھ نہ ملانے کا تنازع، ریفری نے معافی مانگ لی، تحقیقات ہوگی، ایشیا کپ میں اتوار کو بھارت سے پھر مقابلہ، پائی کرافٹ آئندہ بھی میچز میں فرائض انجام دیں گے

دبئی(عبدالماجد بھٹی)بھارت کے خلاف ہینڈ شیک تنازع کا ڈراپ سین ،بدھ کی شام زمبابوے سے تعلق رکھنے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی، پاکستان ایشیا کپ میں کھیل جاری رکھنےپر آمادہ ہوگیا، پائی کرافٹ آئندہ میچز میں بھی فرائض انجام دیں گے ،آئی سی سی نے 14ستمبر کےپاک بھارت میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تحقیقات کرنے کی رضامندی کا بھی اظہار کردیا ہے ، سابق سی ای او وسیم خان نے ثالث کا کردار ادا کیا،درمیانی راستہ تلاش کرکے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا میچ ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔پائی کرافٹ یو اے ای کے خلاف میچ کے لیے بھی میچ ریفری رہے۔پاکستان نے میزبان ٹیم کو شکست دے دی جس کے بعد سپر ایٹ مرحلے میں گرین شرٹس ایک بار پھر 21ستمبر اتوارکو بھارت کا سامنا کرے گا جس میں ریفری پائی کرافٹ ہی ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو آئی سی سی کے ساتھ فوری بات چیت کے بعد، پی سی بی نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا: "آئی سی سی کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینیجر نوید اکرم چیمہ اور ٹیم کے کپتان سلمان علی آغاسے معذرت کر لی ۔"ایک وقت میں ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستانی ٹیم میچ نہیں کھیلے گی اور اس کا ایشیا کپ میں سفر ختم ہوجائے گا لیکن پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے دو سابق چیئرمینوں رمیز راجا اور نجم سیٹھی کو پی سی بی ہیڈ کوارٹر بلاکر بحران پر مشاورت کی۔دونوں کی مشاورت سے برف پگھلی اور درمیان راستہ تلاش کرکے میچ ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔آئی سی سی کے ذرائع کے مطابق شام ساڑھے چار بجے پاکستانی ٹیم نے میچ کھیلنے سے معذرت کر لی تھی اس کے بعد پی سی بی کے نےآئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کےسابق سی ای او وسیم خان نے ثالث کا کردار ادا کیا۔پی سی بی ای میل کی مانگ کی اور ڈیڈ لائن سے دو منٹ قبل آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ای میل کی جس میں بتایا گیا تھا کہ اینڈی پائی کرافٹ نے دونوں کپتانوں کو شرمندگی سے بچانے کے لئےبتایا کہ وہ ہاتھ نہ ملائیں ورنہ ٹاس کے وقت بدمزگی ہوسکتی ہے۔


اہم خبریں سے مزید