• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او ملتان نے موٹروے پر پڑنے والے شگاف کےمرمتی کام کا جائزہ لیا

ملتان( سٹاف رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے جلالپور پیر والا ایم فائیو موٹروے کا سیلابی پانی سے پڑنے والے شگاف پر مرمتی کام کا جائزہ لیا۔پولیس، ضلع انتظامیہ اور موٹروے حکام مشترکہ طور پر موٹروے کو سیلابی پانی کے ریلوں سے بچانے کے لیے اور کسی بھی تشویش ناک صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیاریاں کر رہی ہے ۔ایم 5 موٹروے کو ٹریفک کیلیے بند کر دیا گیا ہے،سکیورٹی کے طور پر پولیس اہلکار تعینات ہیں،موٹر وے کے نقصان زدہ حصے پر ٹرکوں کی مدد سے بڑے بڑے پتھر گرا کر نقصان سے بچائے جانے کا عمل جاری ہے۔
ملتان سے مزید