• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ ٹو کیس، جیولری سیٹ کی قیمت کم لگائی، 2 اہم گواہوں کا اعتراف، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(آئی این پی)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں دو اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے، پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی نے سابق وزیر اعظم اور سابق خاتون اول کو عرب ملک کی شخصیت کی جانب سے تحفے میں ملنے والے بلغاری جیولری سیٹ کی قیمت کم لگانے کا اعتراف کر لیا جبکہ سابق پرسنل سیکریٹری انعام اللہ شاہ نے پرائیویٹ اپریزر پر دباؤ ڈال کر اس کی قدر کم کرنے کا انکشاف کیا،صہیب عباسی نے بیان میں کہا کہ انعام اللہ شاہ نے دباؤڈال کر بلغاری جیولری سیٹ کی 50 لاکھ روپے میں ویلیو لگانے کو کہا، سابق پرسنل سیکریٹری نے دھمکی دی کہ ویلیو کم نہ کی تو سرکاری محکموں سے بلیک لسٹ کیا جائے گا۔صہیب عباسی کے مطابق چیئرمین نیب کے سامنے معافی مانگ کر بیان ریکارڈ کروایا اور دستخط بھی کیے، مجسٹریٹ کے سامنے بیان میں اعتراف کیا کہ ڈر کے مارے جیولری سیٹ کی قدر کم کر کے رپورٹ دی۔23 مئی 2024 کو نیب تفتیشی افسر کے سامنے پیش کیا گیا جہاں معافی کی درخواست جمع کروائی۔ بلغاری جیولری سیٹ کی تشخیص 25 مئی 2022 کو کیبنٹ ڈویژن سیکشن آفیسر نے دی، میں نے اپنی رضامندی سے نیب کے انوسٹیگیشن افسر کو دستاویزات فراہم کیں۔


اہم خبریں سے مزید