• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو بڑا جھٹکا، امریکا نے چاہ بہار پورٹ پر پابندیوں کی رعایت ختم کردی

کراچی (رفیق مانگٹ) خطے میں بھارت کے تجارتی منصوبے کو بڑا جھٹکا ، امریکا نے چاہ بہار پورٹ پر پابندیوں کی رعایت ختم کر دی، 29 ستمبر سے چاہ بہار پورٹ پر امریکی پابندیاں نافذ ہوں گی ، بھارت اور ایران کا 10 سالہ معاہدہ خطرے میں، 250 ملین ڈالر کا بھارتی قرض بھی متاثر ہو سکتا ہے ، ایران فریڈم اینڈ کاؤنٹر پرو لیفریشن ایکٹ کے تحت سخت اقدامات کا امکان ہے ۔ امریکہ نے ایران کی چاہ بہار پورٹ سے متعلق 2018میں دی گئی پابندیوں کی رعایت (Sanctions Waiver) واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد اس پورٹ پر کام کرنے والے افراد اور ادارے ایران فریڈم اینڈ کاؤنٹر پرو لیفریشن ایکٹ (IFCA) کے تحت امریکی پابندیوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔ یہ فیصلہ 29 ستمبر سے نافذ العمل ہوگا۔بھارت اس پورٹ کو خطے میں تجارتی اور رابطہ کاری منصوبوں کے لیے نہایت اہم تصور کرتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید