اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے دائر کردہ اپیل کو کیس نمبر الاٹ کرتے ہوئے باقاعدہ عدالتی کارروائی کے لیے منظور کر لیا ہے۔ مذکورہ درخواست کو سپریم کورٹ میں CPLA نمبر 4247 / 25 کے تحت رجسٹر کیا گیا ہے۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اپنی اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے اس حکم کو چیلنج کیا ہے جس کے تحت انہیں جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا تھا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے سے ان کے قانونی و آئینی اختیارات متاثر ہوئے ہیں۔