• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پر حملے کے مقاصد پورے ہوگئے تھے، بھارتی ایئر چیف

نئی دہلی( نیوز ڈیسک)انڈیا کی فضائیہ کے سربراہ اے پی سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان پر حملے کے مقاصد پورے ہو گئے تو ہم تنازع کیوں ختم نہ کرتے۔دنیا کو انڈیا سے سیکھنا چاہئے کہ تنازع کو شروع اور جلد ختم کیسے کرتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ چاہتے تھے کہ رواں سال مئی میں آپریشن سندور کے بعد فوجی تنازع کے دوران پاکستان کے ساتھ لڑائی ختم نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ جنگ انا کی تسکین کے لیے نہیں لڑنی چاہیے۔ انڈیا کی فضائیہ کے سربراہ اے پی سنگھ نے اسرائیل اور روس یوکرین جنگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تنازع جاری رکھنے کی قیمت ہوتی ہے۔اہم جنگیں جو آج چل رہی ہیں چاہے وہ روس یوکرین جنگ ہو یا اسرائیل کی جنگ۔ کئی سال گزر چکے ہیں لیکن وہ ابھی تک چل رہی ہیں کیونکہ کوئی بھی تنازع کے خاتمے کے بارے میں نہیں سوچ رہا۔
اہم خبریں سے مزید