• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کھلاڑیوں کے ہاتھ میں رافیل کا ملبہ ہے، شائقین کرکٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )بھارتی کپتان کے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملانے اور میچ کے اختتام پر پاکستانی کھلاڑیوں سے مبارک باد وصول نہ کرنے پر شائقین کر کٹ کوشدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا،ان کا کہنا ہے کہ بھارتی کپتان اور ان کے کھلاڑیوں کے ہاتھوں میں رافیل کا ملبہ ہے اس لئے ہاتھ نہیں ملاتے،ہاتھ نہ ملانے پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو صفر پر آوٹ کر کے پاکستان نے دل جیت لیا،ان کا کہنا ہے کہ اب ہاتھ ملانے کا نہیں، پنجہ آزمانے کا ہے،پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے سے آپ کے رافیل واپس نہیں آئیں گے۔ شائقین نے نصف سنچری مکمل کرنے پرصاحبزادہ فرحان کی جانب سے بیٹ کو بندوق کی طرح پکڑنے اورفائرنگ کے انداز میں جشن منا نے کو قابل ستائش قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید