اسلام آباد ( نیو ز ر پورٹر)صدرِ مملکت آصف علی زرداری چین کے اہم دورہ کے بعد اتوار کو وطن واپس پہنچ گئے۔ چین میں قیام کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے چنگڈو، شنگھائی، اُرومچی اور کاشغر کا دورہ کیا اور صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ پاک۔چین تعلقات، سی پیک منصوبوں اور مستقبل کی راہداریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے دورے کے موقع پر علاقائی امن، ترقی اور دو طرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔