• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک مقیم پاکستانی سفارتکار، اقتصادی خودمختاری کیلئے کوشاں ہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد ( نیو ز ر پو رٹر)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفارت کار ہیں جو دو ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں، ماضی میں پاکستان کےتنہا ہونے کی باتیں سنیں، موجودہ قیادت میں   عالمی سفارتی نقشے پر نمایاں جگہ بنائی،حکومت اقتصادی خودمختاری کیلئے کوشاں ہے،ماضی میں پاکستان کے سفارتی طور پر تنہا ہونے کی باتیں سنیں، موجودہ قیادت میں عالمی سفارتی نقشے پر نمایاں جگہ بنائی ۔لندن میں سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس دشمن کو شکست دی جو اپنی فوجی طاقت اور خطے میں سکیورٹی فراہم کرنے کے دعوے کرتا تھا، یہ تاثر 10 مئی کو دفن ہوگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں پاکستان کے سفارتی طور پر تنہا ہونے کی باتیں سنیں، لیکن موجودہ قیادت میں پاکستان نے عالمی سفارتی نقشے پر نمایاں جگہ بنائی، پاکستان نے عالمی تقریبات کامیابی سے منعقد کیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست کے لیے 182 ووٹ حاصل کیے۔
اہم خبریں سے مزید