• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قابل عمل منصوبوں کی نشاندہی کرکے ان کو عملی شکل دینے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نےتمام وفاقی وزراءکو قابل عمل منصوبوں کی نشاندہی کر کے ان کو عملی شکل دینے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زراعت‘ آئی ٹی‘ معدنیات‘ سیاحت اور قابل تجدید توانائی اہم شعبے ہیں جن میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری آ سکتی ہے‘اقتصادی سرگرمیوں کے روڈ میپ میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہوگا‘اس کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لندن میں زوم پر اپنی زیر صدارت پاکستان میں سرمایہ کاری کے حجم‘اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے بلائے گئے اعلی سطح اجلاس کے دوران کیا۔

اہم خبریں سے مزید