• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش پاکستان کو AI، ڈیجیٹل گورننس، آفات سے نمٹنے میں تعاون کیلئے تیار

لاہور (آصف محمود بٹ) بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ کے سینئر سیکرٹری اور دورۂ پاکستان کرنے والے سول سروسز وفد کے سربراہ نسیم الغنی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی سول سروسز اکیڈمیز کے درمیان جلد ہی ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوں گے جو دونوں ممالک کے ادارہ جاتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔پاکستان سول سروسز اکیڈمی لاہور میں 48ویں اسپیشل ٹریننگ پروگرام (ایس ٹی پی) کے زیرتربیت افسران سے خطاب کے بعد’’جنگ ‘‘ سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے نسیم الغنی نے کہا کہ دونوں ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید