اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) پاکستان کا قومی خلائی ادارہ، اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) اپنا جدید ٹیلی میڈیسن حل "اسکائی کلینک" آئی ٹی سی این ایشیا 2025 میں پیش کر رہا ہے جو 23 تا 25 ستمبر ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہو گا۔ وزیٹرز ہال نمبر 2 کے اسٹال بی-32 اور بی-33 پر اس ٹرمینل کا براہِ راست ڈیمو دیکھ سکیں گے۔اسکائی کلینک سپارکو اور اننوٹیک کے اشتراک سے تیار کیا گیا ۔ یہ ایک جدید ٹیلی میڈیسن ٹرمینل ہے جو پاکستان کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ۔