• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت پاکستان سے جنگ نہ جیت سکا، کھیل کو متبادل بنا لیا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال بھارت کے موجودہ حکومت کے رویئے کے تناظر میں کیا پاکستان کاامن اور خوشحالی کا پیغام سنجیدگی سے لیا جاسکے گا؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں محمل سرفراز ، ارشاد بھٹی ، عمر چیمہ اور سلیم صافی نے کہاکہ کرکٹ جیسے کھیل کو بھی بھارت نے دشمنی کے ماحول میں تبدیل کر دیا ہے، کیونکہ وہ جنگ میں پاکستان کو شکست نہ دے سکے، اس لیے کھیل کو جنگ کا متبادل بنا لیا گیا،کشمیر جیسے مسئلے پر بات چیت مودی حکومت کے لیے سیاسی خودکشی کے مترادف ہوگی، بی جے پی کا موقف مکمل طور پر پاکستان دشمنی پر مبنی ہے،بھارت کی موجودہ حکومت ان مسائل کو سلجھانے میں سنجیدہ نہیں ۔ تجزیہ کارمحمل سرفرازنے کہا کہ پاکستان کی جانب سے امن کا پیغام کوئی نئی بات نہیں۔ ماضی میں بھی جب عمران خان وزیراعظم تھے تو نریندر مودی کو انتخابات میں کامیابی کے بعد اسی طرح کا پیغام دیا گیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید