اقوام متحدہ (عظیم ایم میاں) امریکی صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہبازشریف دونوں نیویارک کے ایک ہی ہوٹل میں مقیم ہیں، جس کے باعث وزیراعظم شہبازشریف کی نقل و حرکت اور سیکورٹی کی صورت حال پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے۔ صدر ٹرمپ کی نیویارک میں موجودگی اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے باعث نیویارک سٹی کا علاقہ مین ہیٹن ٹریفک کے علاوہ پیدل چلنے والوں کے لیے بھی مفلوج علاقہ محسوس ہونے لگا، خصوصاً اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز منجمد ہے بلکہ متعدد سربراہان مملکت اور حکومت کے سیکورٹی قافلے بھی سست روی کا شکار ہیں۔