• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک پر فحش مواد روکنے کیلئے رٹ پٹیشن، جواب طلب

پشاور (نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر فحش اور بے ہودہ گفتگو کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت، پی ٹی اے، ایف آئی اے اور سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ۔کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس نعیم انور اور جسٹس کامران حیات میانخیل پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزار نعمان محب کا کا خیل ایڈووکیٹ نے عدالت کوبتایا کہ ٹک ٹاک پر فحش اور بیہودہ مواد آپلود ہورہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ٹک ٹاک لائیو میں لوگ فحش گفتگو اور نازیبا حرکات کر تے ہیں،فحش گفتگو اور نازیبا حرکات سے لوگ ٹک ٹاک پر کمائی بھی کر رہے ہیں۔، فاضل بنچ نےوفاقی حکومت اور متعلقہ فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
پشاور سے مزید