• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص شرائط کے تحت انسانی دودھ ذخیرہ کرنے کے ادارے قائم کئے جاسکتے ہیں، اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )اسلامی نظر یاتی کو نسل کا کہنا ہے کہ مخصوص شرائط کے تحت انسانی دودھ ذخیرہ کرنے کے ادارے قائم کیے جاسکتے ہیں، اسلامی نظریانی کونسل نے بینک سے رقم نکالنے یا منتقل کرنے پر لگنے والے ودہولڈنگ ٹیکس کو زیادتی اور غیر شرعی قرار دینے کے فیصلہ کو موخر کرتے ہوئے اس ایشو پر اگلے اجلاس میں مزید غور کرنے اور ماہرین سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ بدھ کے روز چیئر مین اسلامی نظر یاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔بدھ کے روز اس وقت دلچسپ صورتحال نے جنم لیا جب کونسل نے اجلاس کے بارے میں جاری کئے گئے اعلامیہ میں بینک سے رقم نکالنے یا منتقل کرنے پر لگنے والے ودہولڈنگ ٹیکس کو زیادتی قرار دیتے ہوئے غیر شرعی قرار دیدیا تاہم بعد ازاں ایک تصحیح نا مہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے حوالے سے یہ تاثر سامنے آیا کہ کونسل نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے بارے میں حتمی رائے قائم کر لی ہے جبکہ حقیقتاًچند اراکین نے اس پر ابتدائی بحث کی اور جس میں اراکین کے آراء مختلف تھیں۔ اراکین نے اس پر اگلے اجلاس میں ما ہرین سے مشاورت کر نے کا کہا۔ چنانچہ فیصلہ ہوا تھا کہ کونسل کےآمدہ اجلاس میں اس پر سیرحاصل بحث ك کی جائےاور متعلقہ ماہرین سے رائے لی جائے۔ زیرِ بحث مسئلے پر کونسل کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ کونسل نے دیت کے قانون میں پیش کردہ ترمیمی بل سے اتفاق نہیں کیا۔ کونسل کی رائے ہے کہ دیت کی شرعی مقداریں یعنی سونا، چاندی اور اونٹ قانون میں شامل رہیں، جبکہ بل میں چاندی کو حذف اور سونے کی غیر شرعی مقدار کو معیار بنایا گیا ہے۔ اجلاس میںشوگر کیلئے خنزیر کے اجزا پر مشتمل انسولین کا معاملہ زیربحث آیا۔کونسل نے قرار دیا کہ جب حلال اجزا والی انسولین دستیاب ہے تو خنزیر کے اجزا پر مشتمل انسولین سے پرہیز کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید