• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان حکام اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال ہونے سے روکیں، اسحاق ڈار

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان میں دو درجن سے زائد دہشتگرد گروپوں کی موجودگی پر پاکستان کے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے افغان عبوری حکام پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین کو پڑوسی ممالک بالخصوص پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے سے روکنے کیلئے ٹھوس اور قابل تصدیق کارروائی کریں، عالمی برادری کو افغانستان کی صورتحال پر توجہ نہیں چھوڑنی چاہیے،افغانستان میں امن کی واپسی کے ساتھ اب وقت آ گیا کہ افغان مہاجرین اپنے وطن واپس جائیں،دہشتگرد گروپ ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور سوشل میڈیا کو بھی پروپیگنڈے اور تشدد پر اکسانے کیلئے استعمال کر رہے ہیں جو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ نائب وزیراعظم نے بدھ کوافغانستان کے بارے میں او آئی سی کے رابطہ گروپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان دہشتگردوں کے گروہوں خاص طور پر ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مجید بریگیڈ اور ای ٹی آئی ایم کا ذکر کیا جو القاعدہ کے ساتھ فعال طور پر تعاون کررہے ہیں اور علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔

اہم خبریں سے مزید