• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پورٹ پر شدید دباؤ‘ نئی بندرگاہ ناگزیز ہے‘ وزیراعلیٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ شدید دباؤ میں ہے اور ایک نئی بندرگاہ کی فوری ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کوپاکستان میں امریکا کی نگراں ناظم الامورنٹالی بیکرسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی‘نٹالی بیکرنے اعلان کیا کہ امریکا کی نمایاں کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیدار جلد کراچی کا دورہ کریں گے تاکہ مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا جا سکے‘ملاقات میں سیلاب کی صورتحال ‘ غذائی تحفظ، توانائی و سلامتی کے تعاون، کیٹی بندر پورٹ منصوبہ اور سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے کیٹی بندر منصوبے کے آغاز کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اسے ’’تاریخ کا پہلا قدرتی پورٹ‘‘ اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وژن قرار دیا۔اس موقع پر شارع بھٹو کو براہِ راست کراچی پورٹ سے منسلک کرنے کی تجویز پر بھی بات ہوئی تاکہ شہر کے اندر سے بھاری ٹریفک کو ہٹایا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید