• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو کریسی کی دوہری شہریت کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں پہنچ گیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )بیورو کر یسی کی دوہری شہر یت کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کا بینہ سیکر ٹریٹ میں پہنچ گیا اور قائمہ کمیٹی نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ اس بارے میں 90روز کے اندر پالیسی سازی کی جائے ،یہ ہدایت چیئر مین قائمہ کمیٹی ملک ابرار احمد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دیکمیٹی نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی مذمت کی ، پاور ڈویژن کے حکام کو اگلے اجلاس میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ، غیر معیاری ایل پی جی سلنڈروں کی تیاری پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔دوہری شہریت کا معاملہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے آغا رفیع اللہ نے اٹھا یا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 2008 میں سول سرونٹس کی دوہری شہریت کے حوالے سے پالیسی بنانے کا فیصلہ جاری کیا۔انہوں نے سوال کیا کہ آئین کا آرٹیکل 190 کیا کہتا ہے؟ ؟۔اراکین کمیٹی نے کہا کہ 19 سال ہو گئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہو سکا، ہم سب پاکستانی ہیں، ہمارا مقصد پاکستان کی بہتری ہے۔
اہم خبریں سے مزید