• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی نظریاتی کونسل، مذہبی اسکالر محمد علی مرزا کو گستاخی کا ملزم قرار دیدیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )اسلامی نظریاتی کونسل نے مذہبی اسکالر انجینئرمحمد علی مرزا کو گستاخی کا ملزم قرار دے دیا۔  مرزا کے کئی بیانات میں ایسے جملے موجود جو محض نقلِ کفر پر مشتمل ہیں مگر کسی شرعی مقصد کے بغیر کہے گئے ان کا یہ طرزِ عمل سخت تعزیری سزا کا مستحق ہے  ،عائد دفعات میں توہینِ قرآن کی دفعہ بھی شامل کی جائے، کونسل نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مراسلہ بابت مرزا محمد علی انجینئر پر عائد ایف آئی آر توہین رسالت کا جائزہ لیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا،۔ یہ فیصلہ بدھ کے روز چیئر مین اسلامی نظر یاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔کونسل کے جاری اعلامیہ کے مطا بق اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنے 24ستمبر اجلاس کے ضمنی ایجنڈا آئٹم نمبر 2 پر بحث کرتے ہوئے مرزا محمد علی انجینئر کیخلاف درج ایف آئی آر کے حوالے سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) راولپنڈی کے مراسلے پر غور کیا۔ شرعی اصول و ضوابط کی وضاحت اور تفصیلی غور و فکر کے بعد کونسل نے ابتدائی طور پر درج ذیل فیصلہ کیا۔اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ قرآن و سنت میں بھی بعض کفریہ الفاظ نقل ہوئے ہیں، مگر یہ بات ادھوری پیش کی جاتی ہے،حقیقت یہ ہے کہ جب ان تمام مقامات کو دیکھا جائے تو صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں ان الفاظ کو بطور ردّ، انکار اور سخت تنبیہ کے ذکر کیا گیا ، نہ کہ کسی تائید کے طور پر۔شرعی اصول یہ ہے کہ کفر کے الفاظ صرف اس وقت نقل کیے جا سکتے ہیں جب ان کا مقصد کوئی جائز دینی ضرورت ہو، مثلاً شہادت، باطل کی تردید، تعلیم یا تنبیہ وغیرہ۔ بلا ضرورت ایسے کلمات دہرانا ناجائز اور بعض صورتوں میں سخت گناہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید