• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ ٹو کیس، 20 گواہان کے بیانات قلمبند، 18 پر جرح مکمل کر لی گئی

راولپنڈی (خبر نگار) بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج تک ملتوی کر دی گئی، کیس کے آخری دو گواہان میں سے ایک گواہ نیب کے افسر محسن ہارون پر وکلاء صفائی نے جرح کا آغاز کر دیا، ہے، توشہ خانہ کیس میں کل 20 گواہان کے بیانات قلمبند اور 18 پر جرح مکمل کر لی گئی ، وکلاء صفائی کیس کے آخری دو گواہان پر آج بھی جرح کریں گے۔ گزشتہ روز سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شارخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں علیمہ خان، عظمی خان، نورین نیازی اور کزن قاسم خان بھی کمرہ عدال ت میں موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید