• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا بلند ترین ہواجیانگ گرینڈ کینین برج 28 ستمبر آئندہ اتوار کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)چین کے صوبہ گوئیژو میں دنیا کا سب سے بلند ترین پل "ہواجیانگ گرینڈ کینین برج" 28 ستمبر کو باضابطہ طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ گوئیژو کی صوبائی حکومت نے بدھ کو اس کا اعلان کیا جسے سی سی ٹی وی نیوز نے رپورٹ کیا۔یہ پل دنیا کا سب سے اونچا پل ہوگا جس کی بلندی دریا کے اوپر 625 میٹر ہے۔ پل کی کل لمبائی 2 ہزار 890 میٹر جبکہ مین اسپین 1 ہزار 420 میٹر ہے۔ اس کے افتتاح کے بعد یہ پل دنیا کے سب سے اونچے پل اور پہاڑی علاقے میں سب سے بڑے اسپین والے پل کا ریکارڈ اپنے نام کر لے گا۔
اہم خبریں سے مزید