• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکرپٹ یہ ہے توشہ خانہ میں سزا، القادر کیس میں ضمانتیں ہونگی، علیمہ خان

راولپنڈی (خبر نگار) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ مشکل سے اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر کیس میں 25 ستمبر کی تاریخ دی ہے۔ سکرپٹ یہ ہے توشہ خانہ میں سزا ہو گی پھر القادر کیس میں ضمانتیں ہونگی، عمران خان نے کہا ہے کہ آپریشنز سے دہشتگردی کم نہیں ہو گی بلکہ مزید بڑھے گی، گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد بیرسٹر سلمان صفدر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی نے تیراہ میں نوجوانوں کی شہادتوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اسی لئے وہ کہہ رہے ہیں آپریشن نہیں ہونا چاہئے، آپریشن کیلئے کے پی حکومت کو ٹریپ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید