• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ سے مسلم سربراہوں کی ملاقات مثبت اور حوصلہ افزا رہی، خواجہ آصف

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ سے مسلم ممالک کی ملاقات مثبت اور حوصلہ افزا رہی۔ سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ بنگلہ دیشی ٹیم بولنگ مسائل کا شکار ہے،پاکستان کے پاس ایشیا کپ جیتنے کے بھرپور مواقع ہیں۔کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی کے باعث آپشنز محدودہیں۔ پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر اہم عرب و اسلامی ممالک کے رہنماؤں کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔ اس ملاقات میں ترکیہ، قطر، سعودی عرب، مصر، انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات، اردن اور پاکستان کے رہنما شریک ہوئے۔ ٹرمپ نے ملاقات کو کامیاب قرار دیا جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
اہم خبریں سے مزید