• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سعودی معاہدہ خطے میں جامع سکیورٹی نظام کی ابتداء، ایرانی صدر

اقوام متحدہ(اے ایف پی، نیوز ڈیسک) ایران کے صدرمسعود پزشکیان نےپاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ مسلم ممالک کے تعاون سے علاقائی سیکورٹی کے جامع نظام کی ابتداء ہے، انہوں نے کہا کہ ان کا ملک جوہری ہتھیارنہیں بنا رہا،خطے میں امن واستحکام کی خرابی کا ذمہ داراسرائیل ہے، لیکن سزاایران کودی جاتی ہے۔تفصیلات کےمطابق یورپی ممالک کی طرف سے عائد کی جانے والی ممکنہ پابندیوں کے بعد گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسعود پزشکیان نےروسٹرم پر کھڑے ہو کراسرائیل کے حملے میں شہید ایرانی شہریوں کی تصاویر دکھاتے ہوئےکہاکہ اس مہم میں 1000سے زیادہ لوگ شہید ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید