• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 7 ہزار 348 ٹن امدادی سامان تقسیم

اسلام آباد(نیو زرپورٹر)این ڈی ایم اے کی زیر نگرانی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تمام متعلقہ اداروں بشمول فلاحی اداروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اب تک مجموعی طور پر 7ہزار 348ٹن امدادی سامان تقسیم کیا جا چکا ہے۔این ڈی ایم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق این ڈی ایم اے نے پرائیویٹ سیکٹر اور صنعتی اداروں کو متحرک کرتے ہوئے تقرییاً3ہزار ٹن امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا ،ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلاحی ادارے متاثرین کی امداد کے لیےاقدامات کر رہے ہیں ۔این ڈی ایم اے کی جانب سے ضرروت کے مطابق تمام فلاحی اداروں کے لیے علاقوں کا تعین کیا جارہا ہے ۔سیلا ب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حکومتی اور فلاحی ادارے مشترکہ طور پر اقدامات یقینی بنا رہے ہیں ۔سیلاب زدہ علاقوں سے متاثرین کے بر وقت انخلا میں بھی حکومتی اداروں کے ساتھ فلاحی ادارے بھی پیش پیش رہے ۔
اہم خبریں سے مزید