• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرین کیلئے BISP استعمال نہ کرنا غفلت ہوگا‘ آصفہ بھٹو

اسلام آباد(ایجنسیاں)خاتون اول اوررکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف ہوگا‘بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کی فراہمی کا سب سے تیز اور موثر ذریعہ ہے۔آصفہ بھٹو زرداری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہناتھاکہ پنجاب میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے 40 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید