• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR لائف اسٹائل مانیٹرنگ سیل سرگرم، سوشل میڈیا پر تقریبات کی نگرانی

کراچی (جنگ نیوز) FBR لائف اسٹائل مانیٹرنگ سیل سرگرم، سوشل میڈیا پر تقریبات کی نگرانی، سیل مواد اکٹھا کر کے ڈیجیٹل پروفائلز بنائے گا ،جنہیں ٹیکس یا منی لانڈرنگ تحقیقات میں استعمال کیا جائیگا۔ 40 تفتیشی افسران کی ٹیم نے سوشل میڈیا کی جانچ شروع کر دی ، 25کروڑ کی شادی تقریب زیر تفتیش،حکام کو یقین ہے ماضی کی ناکام کوششوں کے برعکس اس بار یقین ہے سوشل میڈیا بطور شواہد تیز اور مؤثر نتائج فراہم کریگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے محصولات بڑھانے اور آئی ایم ایف بجٹ اہداف پورے کرنے کے لیے"لائف اسٹائل مانیٹرنگ سیل" قائم کیا ہے جو سوشل میڈیا پر نمود و نمائش کرنے والے امیر افراد، انفلونسرز اور کاروباری طبقے کی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گا۔ ایف بی آرکے 40 تفتیشی افسران کی ٹیم نے اس ہفتے انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب کی جانچ شروع کر دی ہے تاکہ انفلونسرز، سیلیبرٹیز، پراپرٹی ڈیلرز اور کاروباری شخصیات کی پوسٹس کو ان کی ٹیکس فائلنگ سے ملایا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید