• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخبار بینی کا عالمی دن، سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں، غلط معلومات کیخلاف انتباہ

کراچی(جنگ نیوز) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) نے اخبار بینی کا دن 2025 مناتے ہوئے سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات اور فیک نیوز کے خطرات سے خبردار کیا ہے۔ صدرآصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈیجیٹل دور میں گمراہ کن معلومات کا پھیلاؤ تیزہوگیا ہے، اخبارات کا کردار پہلے سے زیادہ اہم ہو چکا۔وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا اخبارات نے معاشرے کو علم، مکالمہ و احتساب دیا ، چئیرمین سینیٹ کے مطابق معتبر صحافت جمہوریت کا ستون ہے۔ چاروں وزرائے اعلیٰ نے بھی اپنے پیغامات میں اخبارات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ جبکہ صدر APNS سرمد علی نے کہا کہ نئی نسل کی معتبر ذرائع کی طرف رہنمائی ضروری ہے، ریڈرشپ ڈے جھوٹی خبروں کیخلاف قومی عزم ہے۔ایسے دور میں جب گمراہ کن معلومات اور پروپیگنڈا سچائی سے بھی تیز پھیلتے ہیں، آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) آج نیشنل نیوز پیپر ریڈرشپ ڈے 2025 مناتے ہوئے اخبار بینی کی عادت کو دوبارہ زندہ کرنے اور سوشل میڈیا کے الجھا دینے والے الگورتھمز کے خلاف مزاحمت کرنے کی ایک مضبوط اپیل کر رہی ہے۔ یہ دن ہر سال 25 ستمبر کو 2019 سے منایا جا رہا ہے تاکہ پاکستان میں باخبر مطالعے کی ثقافت کو مضبوط بنایا جا سکے اور خصوصاً نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی جھوٹی خبروں اور گمراہ کن مواد کے خطرے کا مقابلہ کیا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید