• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطے میں قیامِ امن کیلئے مذاکرات، جرگوں کا راستہ ناگزیر ہے، گنڈاپور

پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کو امن و امان کے مسائل کا سامنا ہے، جب تک افغانستان میں حالات ٹھیک نہیں ہونگے، خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کے مستقل حل کے لئے مذاکرات اور جرگوں کا راستہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا نے کئی عشروں تک اپنے افعان بہن بھائیوں کی مہمان نوازی کی ہے، اب بھی ہم افغان مہاجرین کی باعزت انداز میں واپسی چاہتے ہیں اور صوبائی حکومت وطن واپس جانے والے افعان مہاجرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ وہ گذشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو کر رہے تھے۔جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید