• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے تمام رجسٹرڈ افراد کیلئے الیکٹرونک انوائسز لازمی قرار دیدیا

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) وفاقی بورڈ آف ریونیو نے تمام سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخوں تک الیکٹرانک انوائسز کے اجراء کے لئے رجسٹریشن، سسٹم کی جانچ اور انضمام کا عمل مکمل کریں۔ اس نظام کے تحت پبلک لمیٹڈ کمپنیاں، ایک ارب روپے سے زائد ٹرن اوور رکھنے والی کمپنیاں اور درآمد کنندگان کو 15 اکتوبر 2025 تک رجسٹریشن، 25 اکتوبر تک ٹیسٹنگ اور یکم نومبر سے الیکٹرانک انوائسز جاری کرنا ہوں گے۔ سو ملین سے ایک ارب روپے تک ٹرن اوور رکھنے والی کمپنیوں کے لئے 25 اکتوبر رجسٹریشن، 31 اکتوبر ٹیسٹنگ اور 15 نومبر سے انوائسز کے اجراء کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید