• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، اسرائیلی حملوں میں شدت، 84 فلسطینی شہید، گلوبل صمود فلوٹیلا پر ڈرون حملہ

کراچی (نیوز ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی فضائی و زمینی کارروائیوں میں شدت،84فلسطینی شہید، گلوبل صمود فلوٹیلا پر ڈرون حملہ، اقوام متحدہ کا حملوں کی آزاد انہ تحقیقات کا مطالبہ ،مجاہدین بریگیڈز کمانڈر ابو حمزہ اہلِ خانہ سمیت صہیونی حملے میں شہید، القسام بریگیڈز واسلامی جہاد کارروئیوں میں اسرائیلی ٹینک و فوجی گاڑی تباہ ،گلوبل فلوٹیلاشرکا کا کہنا تھا دھماکے ہوئے اور نامعلوم اشیا جہاز کے عرشے پر پھینکی گئیں، عالمی سطح پر احتجاج تیز، سویڈن کا میڈیکل کوریڈور بحالی پر زور،ڈنمارک کے پنشن فنڈ نے اسرائیلی  اثاثوں و کمپنیوں سے سرمایہ کاری واپس لے لی۔غزہ میں اسرائیلی فضائی و زمینی کارروائیوں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔  اسرائیلی بمباری اور گولہ باری میں 84سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ صرف غزہ شہر میں 45افراد لقمۂ اجل بنے۔ شہر پر قبضے کے لیے زمینی یلغار تیز کر دی گئی ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار فلسطینی بے گھر ہو گئے ہیں، جو کھلے آسمان تلے تباہ شدہ سڑکوں پر رات گزارنے پر مجبور ہیں۔اس دوران اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں بھی چھاپہ مار کارروائی کی، جہاں ایک 19سالہ نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔ فوج کا دعویٰ ہے کہ نوجوان نے دھماکہ خیز مواد پھینکا تھا۔ مزاحمتی محاذ پر حماس کی القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے غزہ شہر کے تل الحوا علاقے میں دو اسرائیلی مرکاوا ٹینک یاسین 105میزائلوں سے تباہ کیے اور متعدد فوجیوں کو ہلاک و زخمی کیا۔ فلسطینی اسلامی جہاد نے بھی ایک اسرائیلی فوجی گاڑی کو اینٹی ٹینک بارودی مواد سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔
اہم خبریں سے مزید