• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم کی امدادی قیمت 4500 روپے من مقرر کی جائے‘ PPP

اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی نے گندم امدادی قیمت4500روپے فی من مقرر کرنے کی تجویز دیدی۔ اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل سیدنیئر حسین بخاری نے وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی کے ڈیڑھ ارب ڈالر کی گندم امپورٹ کرنے کے بیان کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ گندم برآمد کرنے کیلئے خزانے پر ڈالرز کا بڑا بوجھ پڑے گا جو ناقابل برداشت ہوگا۔نیئر بخاری نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وفاقی حکومت بجٹ اور وسائل کا رخ زراعت کی طرف موڑے‘ زراعت کی مضبوطی سے صنعتکار تاجر سے مزدور تک مستفید ہونگے۔
اہم خبریں سے مزید