• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہاجر وراثت کے بٹوارے اور فروخت کو گناہ سمجھیں، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہاجر کسی بھی مجبوری میں وراثت کے بٹوارے اور فروخت کو گناہ سمجھیں چٹنی روٹی کھالیں لیکن اپنی جائیداد کا ایک انچ بھی فروخت نہ کریں، یہ آ پ کے پاس آپ کی آنے والی نسلوں کی امانت ہے، جائیداد فروخت نہ کرنے کی وجہ وقت آنے پر ضرور بتاؤں گا۔قوموں کی بقا اجتماعی جدوجہد سے ممکن ،ہر فرد اپنی ذمہ داری نبھائے، واٹر ٹینکر اور ڈمپر مافیا کے خلاف آواز بلند کرنے پر جھوٹے مقدمات کا سامنا ہے،ان خیالات کا اظہار مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے اپنی رہائش گاہ پر شہر کے مختلف علاقوں سے مدعو کئے گئے عمائدین اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئےکیا ، آفاق احمد نے کہا کہ قوموں کی بقاء کی جدوجہد میں کامیابی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہوتی ہے اس لئے قوم کے ہر فرد کو خواہ وہ لکھاری ہو یا تاجر،مرد ہو یا عورت، اس جدوجہد میں اپنے حصے کی ذمہ داری ایمانداری سے نبھانا ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید