• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندر پچائی کی دولت 3 کھرب 66 ارب روپے تک پہنچ گئی

کراچی (رفیق مانگٹ) گوگل اور الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی کی مجموعی دولت کا حجم 3 کھرب 66ارب روپے (1.3ارب ڈالر) تک پہنچ گیا ہے۔ چنئی کے ایک سادہ دو کمروں والے فلیٹ سے اپنی زندگی کا آغاز کرنے والے پچائی آج کیلیفورنیا کے لاس آلٹوس ہلز میں 31ایکڑ پر پھیلے ایک شاندار اسٹیٹ کے مالک ہیں۔پچائی کے پاس کیلیفورنیا میں 40 ملین ڈالر کی عالیشان رہائش گاہ، مرسڈیز میباخ اور بی ایم ڈبلیو جیسی لگژری گاڑیاں ہیں۔پچائی کی سالانہ تنخواہ تقریباً دو ارب 48 کروڑ رروپے (8.8 ملین ڈالر) ہے، تاہم ان کی اصل دولت کارکردگی پر مبنی اسٹاک ایوارڈز کی بدولت بڑھی ہے۔ صرف 2022 میں انہیں64 ارب روپے ( 226 ملین ڈالر )کے اسٹاک ایوارڈز ملے، جس نے ان کی مجموعی آمدنی کو کئی گنا بڑھا دیا۔ 2024 میں ان کی کل آمدنی 10.72 ملین ڈالر رہی جو 2023 کی 8.8 ملین ڈالر سے زیادہ تھی، جبکہ 2025 میں الفابیٹ کی مضبوط کارکردگی نے ان کی دولت کو 1.3 ارب ڈالر تک پہنچا دیا۔چنئی کی سادہ زندگی سے کیلیفورنیا کی پرتعیش رہائش تک کا یہ سفر سندر پچائی کی اسٹریٹجک قیادت، غیر معمولی کامیابی اور لگژری طرزِ زندگی کی عکاسی کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید